جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال

جعفر-ایکسپریس-ایک-روز-کے-تعطل-کے-بعد-دوبارہ-بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کے لئے جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔

کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ

ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔

 کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگئی ہے جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو گزشتہ روز منسوخ کردیا گیا تھا۔