
مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ریلی دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کے پی میں 2800 ارب کا ڈاکا کیسے ڈالا گیا؟
انہوں نے کہا کہ جلسوں پر شاہانہ خرچوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ کے پی ہزاروں ارب روپے کا مقروض کیسے ہوا؟

لاہور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی پارٹی قیادت و انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی
پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت اور انتظامیہ کو غیرضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ریسکیو 1122 کے ملازمین اور گاڑیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سیکڑوں پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے نام پر ریلی میں شامل ہیں۔