
بیلاروس کی آریانا سبالانکا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں، انہیں سیمی فا ئنل میں امریکا کی آمینڈا انیس مووا نے شکست دی۔
6 سال بعد کسی امریکی ویمن ٹینس کھلاڑی نے ومبلڈن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک روس کی آریانا سبالانکا کو امریکی کھلاڑی آمینڈا انیس مووا نے پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی۔

ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس کے کیرن کاچانووو کو شکست دی۔
دوسرے سیٹ میں سبالانکا نے کم بیک کیااور 6-4 سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن انیس موا نے مقابلہ 6-4 سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
آمینڈا انیسوموا 6 سال بعد ومبلڈن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی امریکی خاتون ہیں۔