کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کی 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑ پڑگئی۔ مخدوش عمارت میں اس وقت 10 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں۔
اس عمارت کو رواں سال اپریل میں “ناقابل رہائش” قرار دیا جا چکا ہے، دستاویزات کے مطابق یہ عمارت نقشے کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ہے۔

لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئی
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،
علاقہ مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کی طرف سے اب تک عمارت خالی کروانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے آج مزید 6 لاشیں نکال لی گئيں، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی، اب بھی 10سے 12 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے حکام کے مطابق ملبا ہٹانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔