
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔
امریکا کے یومِ آزادی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔

محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیا
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار معتدل اور دانشمند قیادت کی مثال ہے، پاک بھارت کشیدگی میں ان کا تعمیری کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یومِ آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔