پی ایس ایل نے عالمی معیار کی کرکٹ اور ناقابلِ فراموش لمحات دیے: محسن نقوی

پی-ایس-ایل-نے-عالمی-معیار-کی-کرکٹ-اور-ناقابلِ-فراموش-لمحات-دیے:-محسن-نقوی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے عالمی معیار کی کرکٹ اور ناقابلِ فراموش لمحات دیے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر کی زیر قیادت پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں فرنچائزز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز شریک ہوئے۔

اس اجلاس میں پی ایس ایل کی 10 سالہ گروتھ کا ڈیٹا پیش کیا گیا اور پی ایس ایل 9 اور 10 کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی کیا گیا۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، جو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

محسن نقوی نے اجلاس کے دوران کہا کہ پی ایس ایل اُمید اور یکجہتی کی علامت ہے، پی ایس ایل نے عالمی معیار کی کرکٹ اور ناقابلِ فراموش لمحات دیے۔

اُنہوں نے فرنچائز مالکان، اسپانسرز، سیکیورٹی اداروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر فعال بنائیں گے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل 10 صرف ایک ایڈیشن نہیں بلکہ ایک جشن تھا اور پی ایس ایل اب ایک تحریک بن چکی ہے جو مداحوں کو جوڑتی ہے۔