کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق 1 زخمی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں 6 فیملیز رہائش پذیر تھیں۔
ذرائع کے مطابق اس عمارت کو کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، اس میں مزید معلومات شامل کی جارہی ہیں۔