’توبہ میری جو آئندہ ’ڈالا کلچر‘ یا اسلحہ کی نمائش کروں‘ کاشف ضمیر نے کان پکڑکر معافی مانگ لی

’توبہ-میری-جو-آئندہ-’ڈالا-کلچر‘-یا-اسلحہ-کی-نمائش-کروں‘-کاشف-ضمیر-نے-کان-پکڑکر-معافی-مانگ-لی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں زیر حراست معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ڈالا اور ہتھیاروں کی نمائش پر کان پکڑ کر معافی مانگ لی۔

ٹک ٹاکر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور عوامی معافی مانگ لی ہے۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میں نے انتہائی بےوقوفی سے ایک ’ڈالا‘ (پک اپ گاڑی) اور ہتھیار کی نمائش کی تھی، جس سے سڑکوں پر لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا میں اس کے لیے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ آج کے بعد میں کبھی بھی کسی ڈالا کلچر یا ہتھیاروں کی نمائش نہیں کروں گا، اس کے لیے میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو لاہور سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو گزشتہ روز کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا ویڈیوز میں ڈالا اور اسلحے کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف اسلحے کی نمائش اور دیگر متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ٹک ٹاکر کاشف ضیر کو سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی اور محکمۂ پولیس کا مذاق اڑانے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔