سہیل وڑائچ کا فضا علی اور صبا قمر کی تنقید کا مثبت ردعمل

سہیل-وڑائچ-کا-فضا-علی-اور-صبا-قمر-کی-تنقید-کا-مثبت-ردعمل

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے حال ہی میں اداکارہ فضا علی اور صبا قمر کی جانب سے کی گئی تنقید اور نقل پر باوقار اور شائستہ انداز میں ردِعمل دے دیا۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے عیدالاضحیٰ اسپیشل شو میں فضا علی نے ایک سیگمنٹ میں سہیل وڑائچ کےلیے بطور متبادل پیشہ ’واش روم کلینر‘ چُنا تھا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ چونکہ سہیل وڑائچ نے بہت سی معروف اداکاراؤں کے واش رومز دیکھے ہیں، تو شاید انہوں نے صاف بھی کیے ہوں، اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچی، کئی افراد نے اسے غیر اخلاقی قرار دیا۔

اب سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اس معاملے پر ردعمل میں کہا، ’اس میں کوئی سنجیدہ بات نہیں، میں خود بھی تنقید کرتا ہوں، یہ اُن کی رائے ہے اور میں اس کا خیرمقدم کرتا ہوں، نہ مجھے غصہ ہے نہ ناراضی، اگر مجھے موقع ملا تو میں فضا علی کا عزت سے انٹرویو کروں گا اور پوچھوں گا کہ میری کیا غلطی تھی اور معافی بھی مانگوں گا۔‘

فضا علی نے جواد احمد کو دھوبی کہہ دیا، گلوکار کا کرارا جواب

ایک شو میں اداکارہ و میزبان فضا علی نے مختلف فنکاروں اور اینکرز پر سیاسی جھکاؤ کا الزام لگاتے ہوئے کئی دلچسپ تبصرے کیے، شو میں گلوکار جواد احمد بھی شریک تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری گفتگو دوستوں کی ڈرائنگ روم جیسی بات چیت تھی، اس میں کسی نفرت یا تلخی کی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر کی جانب سے کی گئی اُن کی نقل پر سہیل وڑائچ نے نہایت خندہ پیشانی سے ردعمل دیا اور کہا، ’مجھے اپنی میمز یا نقل سے کوئی مسئلہ نہیں، جو فنکار دوسروں کی نقل اتارتے ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت محنت کرتے ہیں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لوگ میری نقل کرتے ہیں۔‘

سہیل وڑائچ کے اس مثبت ردعمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ کسی مہذب شخصیت کا مظہر ہے۔