
سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے خلاف 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کے تیسرے اوور میں سانپ گراؤنڈ میں داخل ہوا۔
گراؤنڈ میں داخل ہونے والا سانپ خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔
سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔
میچ میں بنگلادیش کی ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں سری لنکا نے میچ 77 رنز سے جیت لیا۔