ایچ آر سی پی کا مداخلت اور رکاوٹیں ڈالے جانے پر اظہار تشویش

ایچ-آر-سی-پی-کا-مداخلت-اور-رکاوٹیں-ڈالے-جانے-پر-اظہار-تشویش

ایچ آر سی پی کا مداخلت اور رکاوٹیں ڈالے جانے پر اظہار تشویش

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ادارے کے کام میں مداخلت اور رکاوٹیں ڈالے جانے پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔ 

ایچ آر سی پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ انسانی حقوق کے کارکن بلا خوف و خطر اپنا کام کر سکیں۔ 

ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ کچھ عرصے سے ایچ آر سی پی کو بے بنیاد، غیر قانونی اور نا جائز کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

کئی پروگراموں کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، دو اجلاسوں کے لیے ایچ آر سی پی سے این او سی کا تقاضہ کیا گیا، حالانکہ ایسی کوئی قانونی شرط نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں ایچ آر سی پی کے ارکان اور عملے کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ 

جبکہ پہلی بار ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن کو کراچی میں پولیس نے طلب کر کے تفتیش کی ہے۔

ایچ آر سی پی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اجتماع، آزادی اظہار رائے اور انجمن سازی کے بنیادی حقوق کا احترام کریں۔