پنجاب: محرم کے دوران 26 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

پنجاب:-محرم-کے-دوران-26-ہزار-سے-زائد-پولیس-اہلکار-سیکیورٹی-کے-فرائض-انجام-دیں-گے

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

یکم تا 10 محرم الحرام  کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، 14 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر پابندی عائد ہے۔

محرم الحرام، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

پنجاب پولیس کے مطابق طے شدہ روٹس اور مقامات کے سوا کسی اور جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔