پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل کے حل سے مشروط

پاکستان-ہاکی-ٹیم-کی-پرو-لیگ-میں-شرکت-مالی-وسائل-کے-حل-سے-مشروط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل کے حل سے مشروط ہو گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز ہوئے تو ہاکی فیڈریشن پرو لیگ میں شرکت کرے گی۔

ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو لیگ میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ پی ایچ ایف کو پہلا جواب 27 جون کو دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کیلئے مدعو کر لیا گیا
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہراکر نیشنز کپ ہاکی ٹائٹل جیت لیا

پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کے لیے 50 کروڑ سے زائد کی رقم درکار ہے۔

پرو لیگ میں حامی بھر کر شرکت نہ کرنے پر فیڈریشن پر بھاری جرمانہ اور پابندی لگ سکتی ہے۔