پاکستانی فنکاروں سے کیا خطرہ ہے؟ بھارتی اداکارہ نے ہانیہ عامر کی حمایت کردی

پاکستانی-فنکاروں-سے-کیا-خطرہ-ہے؟-بھارتی-اداکارہ-نے-ہانیہ-عامر-کی-حمایت-کردی

پاکستانی فنکاروں سے کیا خطرہ ہے؟ بھارتی اداکارہ نے ہانیہ عامر کی حمایت کردی

بھارتی اداکارہ لکشمی منچو نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کردی اور انسٹاگرام پر پابندی کو عدم تحفظ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلگو اداکارہ لکشمی منچونے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر حالیہ پابندی اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کرنے کے اقدام پر تنقید کی۔

انہوں نے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردارجی 3‘ کی کاسٹنگ سے پیدا تنازع پر ردعمل دیا اور پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے استفسار کیا ’ کیا وہ خطرہ ہیں؟‘

ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت کے کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

بھارتی سنیما و ٹی وی کے کارکنوں کی تنظیم آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو خط لکھ کر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹس پر پابندی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تیلگو اداکارہ نے کہا کہ آرٹ کو سیاست سے نہ جوڑیں، جو اصل مسئلے کی جڑ ہیں، اُن کے پیچھے جائیں، سب پر ایک جیسی پابندی نہیں لگاسکتے۔

لکشمی منچو نے فنکاروں کو لاحق خطرات کے تصور کو مسترد کیا اور زیادہ سمجھداری اور اتحاد کی اپیل کی، ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ آپ ان کے ساتھ ایسا کریں گے تو ہم بھارتیوں کا کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہنا کہاں گیا؟ہمارے دل کہاں گے؟ بھارت کو پاکستانی فنکاروں سے کیا خطرہ ہے؟ آخر آپ اتنے غیر محفوظ کیوں ہیں کہ انسٹااکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔

اداکارہ نے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں افسانوی آزادی ملی ہوئی ہے، کوئی آکر کہہ دیتا ہے کہ تم یہ نہیں کرسکتے، یہ عمل درست نہیں۔

’سردار جی 3‘ پر پابندیوں کے خدشات، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ کے خلاف ہونے والی ٹرولنگ اور پابندیوں کے خدشات پر پر خاموشی توڑ دی۔

دوسری طرف فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز نے سردار جی 3 کے ہدایت کار، پروڈیوسرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہوں نے پاکستانی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کیا۔

اس ادارے نے بھارتی وزیراعظم سے خط کے ذریعے فلم سردار جی 3 کو بلیک لسٹ، ان کے پاسپورٹ منسوخ اور بھارتی شہریت واپس لینے کا مطالبہ کیا۔