متھیرا بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

متھیرا-بولڈ-لباس-پہننے-پر-تنقید-کی-زد-میں

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ متھیرا بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

متھیرا جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ لُکس اور سماجی مسائل پر بےباک انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مشہور ہیں حال ہی میں نجی ٹی وی پر اپنے شو میں بھی مغربی لباس ’باڈی کون‘ پہن کر آ گئیں جس میں ان کی ٹانگیں عیاں ہو رہی تھیں۔

متھیرا بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

اداکارہ کی بولڈ لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر پاکستان میں ایسا ہو رہا ہے تو استغفراللّٰہ، میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ایسی چیزیں دیکھیں اور ان سے سیکھیں۔

متھیرا نے چاہت فتح علی خان سے تنازع پر خاموشی توڑ دی

متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اپنے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

صارف نے مزید لکھا کہ ہم یورپ، امریکا وغیرہ میں رہتے ہوئے ایسی چیزوں سے دور رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں لوگ بہت ماڈرن ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ اسلامی ملک ہے؟ 

صارف نے مزید لکھا کہ خدا کے لیے اپنے لباس کو درست کریں اور حکومت کو اس طرح کی چیزوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔