
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار، اسکرین رائٹر و پروڈیوسر یاسر نواز کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر نواز نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کو دے کر اپنے غم میں شریک کرلیا۔
انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’انا للّٰہ و انا الیہ راجعون، ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ و افسوس ہے کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے بھائی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔‘