
فاسٹ بالر علی رضا نے کہا ہے کہ میں ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ میری صلاحیتوں کی وجہ سے مجھے یاد رکھیں۔
اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوران فاسٹ بالر علی رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مکمل فٹ ہوں مجھے آنکھوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے علی رضا کی تباہ کن بولنگ، ملتان کے بیٹرز ناکام
کراچیپاکستان سپر لیگ میں ابھرتے ہوئے ستارے…
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں سب کے سامنے محنت کر رہا ہوں، یہ میرا پہلا کیمپ ہے، اپنی خامیوں پر قابو پا رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لیے بہترین سے بہترین کرنا چاہتا ہوں، ایئن بشپ جیسے کرکٹر اگر تعریف کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے۔