بلاول نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو روکنا پاکستان کی سلامتی کیلئے ضروری قرار دے دیا

بلاول-نے-ایران-پر-اسرائیلی-جارحیت-کو-روکنا-پاکستان-کی-سلامتی-کیلئے-ضروری-قرار-دے-دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی ملکوں کے بعد اب ایران پر اسرائیلی جارحیت کے سلسلے کو روکنا پاکستان کی سلامتی کیلئے ضروری قرار دے دیا۔

 قومی اسمبلی سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف آیا، دنیا میں کوئی نہیں بولا، پھر یہ لبنان کے خلاف گیا، کوئی نہیں بولا کیونکہ ہم لبنانی نہیں تھے، پھر وہ یمن کے خلاف گیا، کوئی نہیں بولا کیونکہ ہم یمنی نہیں تھے اور اب اسرائیل ایران کے خلاف آگیا۔

اگلی بار پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے برخلاف پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے،

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر ہم آج بھی نہیں بولے تو اس وقت بولنے والا کوئی نہیں ہوگا جب یہ ہمارے خلاف آئیں گے، خطے میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روکنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا وزن کیسے کم ہوا؟ پی پی چیئرمین نے پردہ اٹھا دیا

بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگر اخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔