راولپنڈی میں اسپتال سے واپس آنیوالی نرس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

راولپنڈی-میں-اسپتال-سے-واپس-آنیوالی-نرس-کو-فائرنگ-کرکے-قتل-کر-دیا-گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی میں اسپتال سے واپسی پر نرس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلزار قائد جہلم روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون کو قتل کیا گیا، جس کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی اسپتال میں نرس تھی، اسپتال سے واپسی پر قتل کیا گیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔