
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اتوار کو اولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔
اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔
میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔