وسطی کرم میں گولا گرنے سے 4 افراد جاں بحق

وسطی-کرم-میں-گولا-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وسطی کرم میں نامعلوم سمت سے گولا فائر ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق گولا تورغر کے علاقے میں گرا، جہاں موجود چار افراد جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔