نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 0-4 کی برتری

نیشنز-کپ-ہاکی-فائنل:-نیوزی-لینڈ-کی-پاکستان-کیخلاف-0-4-کی-برتری

نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 0-4 کی برتری

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کا فائنل جاری ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 0-4 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کوالالمپور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی منٹوں میں 2 مرتبہ گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی، یہ گولز فاؤل قرار دے کر مسترد کیے گئے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے چھٹے منٹ میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا اور پندرہویں منٹ ایک اور گول کرکے برتری 0-2 کردی، جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کے تینوں ریویو کامیاب رہے، پہلے دو گول قرار دینے پر ریویو لیا جو گول مسترد کردیےگئے جبکہ پاکستان کے خلاف امپائر نے پنالٹی اسٹروک دیا، جس کے خلاف ریویو لیا، وہ بھی کامیاب ہوا، ریفری کو اسٹروک کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

نیوزی لینڈ نے تیسرا گول دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں بنایا، اسی کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مزید ایک گول کرکے برتری کو 0-4 کردیا۔

اس سے قبل سابق اولمپئنز نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میں اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے بعد فرانس کو ہرا یا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔