عطا تارڑ کی ثناء یوسف قتل کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

عطا-تارڑ-کی-ثناء-یوسف-قتل-کیس-میں-مکمل-تعاون-کی-یقین-دہانی

عطا تارڑ کی ثناء یوسف قتل کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی جو منفرد کنٹینٹ بنا رہی تھی، اس کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا یہ ٹیسٹ کیس بننا چاہیے تاکہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

 عطا تارڑ نے ثناء یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ثناء یوسف کے قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ثناء یوسف کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاونت کرے گی۔

ثناء یوسف کے والد کی حکومت سے انصاف کی اپیل

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ وکلا اور لائرز فورم کے نمائندےکیس کے موقع پر ثناء یوسف کے والدین کے ہمراہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ثناء یوسف کے والدین نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے قاتل کی گرفتاری بروقت کی گئی۔ حکومت کی جانب سے کیس میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔