
اب طلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کے لیے جنوبی کوریا جا سکیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب صوبے پنجاب کے طلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کے لیے جنوبی کوریا جا سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کوریا کے مابین فنی کورسز کے لیے ایم او یو کرلیا گیا ہے۔ کوریا کی نمبر ون رینکنگ یونیورسٹی پنجاب کے طلبہ کو 2 سالہ ڈپلومہ کرائے گی۔
صوبائی وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹو موبائل انجینئرنگ، سافٹ وئیر اور دیگر کورسز آفر کیے گئے ہیں۔ ڈپلومہ کورسز میں فوڈ، بیوٹی، سوشل ورک سمیت دیگر کورسز بھی شامل ہیں۔
کوریا لاہور کالج فار وویمن اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کو مکمل اسپانسر کرے گا۔