عدالت نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت-نے-سابق-سینیٹر-چوہدری-تنویر-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھیج-دیا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

سول جج راولپنڈی احسن رضا نے پولیس کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب، اسپتال منتقل

ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

عدالت نے ملزم کو 4 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری تنویر پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کا الزام ہے۔