Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

پیر 7 جويلية 2025 - 11 محرم 1447 نماز کے اوقات

حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، جنرل مینجر میلبرن اسٹارز

حارث-رؤف-میلبرن-اسٹارز-کے-فین-فیورٹ-کھلاڑی-ہیں،-جنرل-مینجر-میلبرن-اسٹارز

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر میکس ایبٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، سب انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں میلبرن اسٹارز سے جانے نہیں دیا گیا۔

میکس ایبٹ نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز کے کھلاڑی بہت پسند کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بالرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، اس لیے ہم نے حارث رؤف کو جانے نہیں دیا اور حارث رؤف کو کہیں جانے بھی نہیں دیں گے، حارث رؤف اس وقت کیریئر بیسٹ فارم میں ہیں۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔

میکس ایبٹ نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حارث رؤف اور بابر اعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کےلیے پُرجوش ہیں۔ یقیناََ حارث رؤف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُرجوش ہیں کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی کےلیے بہت زیادہ اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔

میکس ایبٹ نے مزید کہا کہ یہ بی بی ایل کےلیے بھی بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں، اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے  درمیان بھی بڑے مضبوط روابط ہیں جو اچھی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔