مشفیق الرحیم نے یونس خان اور ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

مشفیق-الرحیم-نے-یونس-خان-اور-ایڈم-گلکرسٹ-کو-پیچھے-چھوڑ-دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنگلادیش کے بیٹر مشفیق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

مشفیق الرحیم نے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے میچ میں اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی، اس طرح وہ سری لنکا میں ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

مشفیق الرحیم نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے یونس خان نے 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔ 

علاوہ ازیں مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مشفیق الرحیم انٹرنیشنل کرکٹ میں بنا گیند کرائے 15 ہزار 502 رنز بنا کر ایڈم گلکرسٹ سے آگے نکل جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بنا گیند کرائے 15 ہزار 461 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 9 وکٹ پر 484 رنز بنا لیے ہیں۔