
ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور 1 بچہ شامل ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔