عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ

عیدالاضحیٰ-پر-مسافروں-کی-کمی،-مختلف-ایئرپورٹس-کی-24-پروازیں-منسوخ

عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ

عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔

موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخ

کراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب…

لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔

لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی 2 پروازیں پی کے 631، 632 بھی منسوخ ہیں۔

اسلام آباد اور جدہ کی پرواز پی کے 759 اور مدینہ کے لیے پی کے 716، نجف اور کراچی کی 2 پروازیں آئی اے 431، 432  اور جدہ سے کراچی کی آج کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہیں۔