اسحاق ڈار کی امارتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، عید مبارکباد کا تبادلہ

اسحاق-ڈار-کی-امارتی-ہم-منصب-شیخ-عبداللّٰہ-سے-ٹیلیفون-پر-گفتگو،-عید-مبارکباد-کا-تبادلہ

اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان اور اسحاق ڈار —فائل فوٹو
اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان اور اسحاق ڈار —فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ عبداللّٰہ بن زاید کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کی خوش حالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

دفترِ خارجہ نے یہ بتایا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں برادرانہ تعلقات کے تسلسل کا بھی اظہار کیا گیا۔