
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم 25 مئی کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل ہوگی، جو پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، محمد نعیم، آصف علی، حارث روف، رشاد حسین، سلمان مرزا، شکیب الحسن، کوشل پریرا، بھانو کاراجاپکسا شامل ہیں۔
اسلام آباد کی ٹیم میں شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان، حیدر علی، عماد وسیم، نسیم شاہ، محمد شہزاد، سلمان ارشاد، راسی ونڈرسن، جیمز نیشم اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔