بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندر کا حصہ بن گئے

بنگلادیش-کے-شکیب-الحسن-لاہور-قلندر-کا-حصہ-بن-گئے

بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندر کا حصہ بن گئے

بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندر کا حصہ بن گئے، وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے، انہیں ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچوں کے لیے شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔

کیا شکیب الحسن 8 برس بعد پی ایس ایل کا حصہ ہونگے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز میں بنگلا دیش کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی کا امکان ہے۔

شکیب الحسن 17 مئی کو اسلام آباد میں اپنے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، شکیب کو ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر خوش ہیں، جبکہ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے لاہور قلندرز کی فیملی میں شکیب کی شمولیت کو خوش آئند تبدیلی قرار دیا ہے۔