اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی: شہزاد حکیم

اتنا-کچا-نہیں-کہ-دانیہ-شاہ-سے-محبت-کر-بیٹھوں،-شادی-ہمدردی-میں-کی-تھی:-شہزاد-حکیم

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پیشہ ور حکیم، ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر شہزاد حکیم نے کہا ہے کہ میں نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے شادی محبت کی نہیں بلکہ ہمدردی میں کی تھی۔

شہزاد حکیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا جس میں حکیم شاہ نے اپنے ہی ایک پرانے وائرل بیان کی نفی کردی۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ میں اتنا کچا انسان نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، میں نے دانیہ شاہ سے شادی ان کی مدد کرنے کےلیے کی تھی۔

دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد کیساتھ نکاح کے بعد ویڈیو وائرل: حق مہر کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

مرحوم سیاست دان و میزبان عامر لیاقت سے شادی کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی لڑکی دانیہ شاہ کی دوسرے شوہر کے ساتھ دلہن بنے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے دانیہ شاہ کی والدہ نے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، میری ایک کمزوری ہے کہ میں مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا، میں نے مدد کی نیت سے شادی کی۔

شہزاد حکیم نے بتایا کہ میں نے پھر سوچا کہ اگر میں دانیہ کی مدد کرتا ہوں تو ان کے گھر آنا جانا اور ان کے ساتھ کراچی کیسز کی سماعتوں پر بھی جانا ہوگا، لوگ کہیں گے میں دانیہ کا بوائے فرینڈ ہوں لہٰذا میں نے دانیہ سے نکاح کا سوچا اور نکاح کرنے کےلیے کوششیں شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پھر اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا، مگر اب اگر میں کہوں کہ مجھے پیار ہو گیا تھا یا مجھے نیند نہیں آتی تھی، تو یہ سب جھوٹ ہے۔

گھر کے برتن دھوتا، دانیہ شاہ کے کپڑے استری کرتا ہوں: ٹک ٹاکر کے دوسرے شوہر کا دعویٰ

معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور اُن کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے نیا انٹرویو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں نے دانیہ شاہ کا ہر طرح سے خیال رکھا ہے اور کبھی اپنے منہ سے اس کے کہے پر ناں نہیں کہا۔

انٹرویو کے دوران شہزاد حکیم نے پانچویں شادی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گزیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پانچویں شادی کرنے کےلیے اس وقت 50 خواتین میرے پیچھے پڑی ہیں۔