نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

نوجوان-افرادی-قوت-ملک-کا-قیمتی-سرمایہ-ہے،-اعظم-نذیر-تارڑ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے متعلق رپورٹ ترقی اور درپیش چینلجز کی عکاس ہے، پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ میں پیش رفت کر رہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی، نفاذ اور آگاہی کےلیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔

حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست پاکستان بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ نے نیشنل کمیشن رائٹس آف مینارٹیز کی قانون سازی کی منظوری دی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ حقوق نسواں کےلیے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔