بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار

بہاولنگر:-تھانے-سے-ڈکیتی-میں-ملوث-7-ملزمان-فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • کلری تھانے کے لاک اپ سے 2 ملزمان فرار
  • کراچی: ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔