شعیب ملک نے اہلیہ ثناء جاوید کی شاندار سالگرہ منائی

شعیب-ملک-نے-اہلیہ-ثناء-جاوید-کی-شاندار-سالگرہ-منائی

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثناء جاوید کی سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔

  شعیب ملک اور مشہور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، جہاں ایک طرف یہ جوڑی عوامی تنقید اور چہ مگوئیوں کا شکار رہی، وہیں اب دونوں کو اکثر خوش گوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ رات شعیب ملک نے ثناء جاوید کی سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے لمحات کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء جاوید خوش گوار موڈ میں ہیں اور اپنے شوہر کے لائے گئے کیک اور پھولوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ثناء جاوید نے اپنی پوسٹ میں شعیب ملک کو بہترین شوہر قرار دیا اور ان کی محبت و سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ثناء جاوید کا شعیب ملک سے محبت کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کی یہ خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداحوں نے انہیں دعائیں اور نیک خواہشات بھیجیں، جب کہ کچھ صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

شعیب ملک اور ثناءجاوید کی شادی کے بعد سے یہ جوڑی مداحوں کے درمیان متنازع بنی رہی ہے۔

کچھ لوگ ان کی محبت اور خوش گوار زندگی کو پسند کرتے ہیں، جبکہ کچھ ابھی تک ان کی شادی پر سوالات اٹھاتے ہیں۔