کراچی: کارساز پر ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، تفصیل سامنے آ گئی

کراچی:-کارساز-پر-ٹریفک-حادثے-کا-مقدمہ-درج،-تفصیل-سامنے-آ-گئی

تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔

کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

عینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔

ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے لی تھی۔