
پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ سسٹم بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ڈرا ہوا ہے۔

مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ مجھے بشریٰ بی بی اور بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔