
مظفر آباد میں نالہ بیتاڑ سے زخمی حالت میں تیندوا ملا ہے جسے ریسکیو کرکے علاج کےلیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کا کہنا ہے کہ تیندوے کا پچھلا دھڑ کام نہیں کر رہا۔

ہنگول نیشنل پارک میں فارسی تیندوا، وائرل تصویر سے متعلق حکام کا بیان
چند روز پہلے نانی مندر کے قریب نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا تھا، فارسی تیندوا نظر آنے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد تیندوے کو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف نے کہا کہ تیندوے کی پچھلی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں۔ تیندوے کے طبی معائنے اور ٹانگوں کے ایکسرے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ تیندوے کو آج رات اسلام آباد وائلڈ لائف کے ریسکیو اور بحالی مرکز منتقل کیا جائے گا۔