
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، دونوں میاں بیوی ممبئی کے اسپتال پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اسی وجہ سے اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال پہنچی ہیں، اس خبر پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دیپیکا اور رنویر سنگھ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداحوں کو جلد خوشخبری ملنے کا انتظار ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ’پریگنینسی فوٹو شوٹ‘ شیئر کر دیا
ہالی و بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ماڈل دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنا ’پریگنینسی فوٹو شوٹ‘ شیئر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دیپیکا پڈوکون معمول کے چیک اپ کےلیے اسپتال پہنچی ہیں یا انہیں زچگی کےلیے داخل کیا گیا ہے، تاہم تازہ خبر آنے کا سب ہی کو انتظار ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ رواں ماہ کی 28 تاریخ کو اپنے یہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔
28 ستمبر کی تاریخ دیپیکا کےلیے اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ ناصرف اپنے یہاں ننھے مہمان کو اس روز جنم دینے والی ہیں بلکہ اُن کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کا جنم دن بھی یہی ہے۔