
جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان کی جشنِ آزادی کے حوالے سے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔
میلے میں بطورِ مہمان خصوصی گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان والوں کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

3 نومبر ملکی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 3 نومبر کے دن سے متعلق بیان میں کہا 3 نومبر، جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ کو جشنِ آزادی مبارک ہو، یہ چھوٹا پروگرام نہیں، بڑے دل والوں کا پروگرام ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا شکر گزار ہوں کہ وہ بھی یہاں موجود ہیں، نوجوان طبقہ جو چاہے کر سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس حوصلہ ہے۔