پنجگور: 2 گروپوں میں لین دین پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پنجگور:-2-گروپوں-میں-لین-دین-پر-فائرنگ،-3-افراد-جاں-بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 2 گروپوں میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ: پنجگور میں گھر پر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح…

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان شاپاتان میں پیش آیا جہاں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 افراد کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے مخالفین کے قتل کی یہ واردات انجام دے کر ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔