سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔
قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے
- سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں: جسٹس منصور علی شاہ
- سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔
جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔
وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔