جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب-آباد:-خاتون-پولیو-ورکر-سے-زیادتی-کی-تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد سرکی کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر خاتون کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کا کیس، 3 ملزمان کو 11 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم
  • جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

انہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔