عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، ضیاء لنجار

عمر-کوٹ-میں-ڈاکٹر-شاہنواز-کو-جعلی-پولیس-مقابلے-میں-قتل-کیا-گیا،-ضیاء-لنجار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار : فوٹو فائل
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار : فوٹو فائل

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ عمر کوٹ میں  ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، پولیس افسران اس جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر کا آرڈر کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن  نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ ایک ڈی آئی جی اور ایس پی کا معطل ہونا اور تحقیقات ہونا ایسا کم ہی دیکھا ہے، اگر ڈاکٹر شاہنواز کی فیملی ایف آئی آر نہیں کٹوائے گی تو سندھ حکومت کٹوائے گی۔

 ضیاء لنجار  نے کہا کہ یہ رپورٹ صرف جعلی پولیس مقابلے سے متعلق ہے، پولیس اپنے آپ کو کلیئر کرے، جعلی مقابلہ کیا گیا۔

توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

میرپورخاص میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرکی ہلاکت پرپولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس افسروں اور اہلکاروں کا استقبال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں ایک واقعہ ہوا، اس کے بعد میرپورخاص میں ایک واقعہ ہوا، سندھ اسمبلی میں انکاؤنٹر کرنے والے افسران کو معطل کرنے کا کہا گیا،  ایک ڈی آئی جی اور ایس پی کا معطل ہونا اور تحقیقات ہونا ایسا کم ہی دیکھا ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت تھی تحقیقات جلد مکمل ہوں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمر کوٹ واقعے کی انکوائری کمیٹی کی سربراہی پرویز چانڈیو نے کی، کمیٹی کے مطابق واقعہ پولیس مقابلہ کہا گیا جو غلط تھا جعلی مقابلہ ہوا، واقعے کی تفصیل سے تحقیقات کی گئیں، سی ڈی آر، ٹریکر، سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لیا گیا، 31 صفحات پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ ہمارے افسران اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر کا آرڈر کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کو بھی اس سےمتعلق بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کی جائے گی، فیملی ایف آئی آر جلد کٹوائے، ہم نے انکوائری سے متعلق فیملی کو بتا دیا ہے، سپریم کورٹ کے مطابق ایف آئی آر ایک ہی کٹ سکتی ہے، اگر مقتول کی فیملی ایف آئی آر نہیں کرواتی تو ریاست ایف آئی آر کٹوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں، 6 ایف آئی آر کے بعد نیا ڈی آئی جی لگا دیا ہے، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔