
امریکی ریاست جارجیا کے علاقے اسٹون ماؤنٹین اور سنیل ویل سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ان کی قبرستان سے آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
33 سالہ ریپر کی موت کی تصدیق ان کی والدہ نے کی، جس کے بعد مداح شدید غم میں مبتلا ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا، ٹی ہُڈ کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں پارٹی کی افواہیں درست نہیں۔

امریکا: بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کا سوشل میڈیا پر اعلان
امریکا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے سوشل…
ٹی ہُڈ کی گرل فرینڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صدمے میں ہوں اور اس مشکل وقت میں پرائیویسی چاہتی ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں، جس کے باعث میں اپنے پیار کو الوداع کہنے کا حق بھی صحیح طرح ادا نہیں کر پا رہی۔
پولیس نے ایک شخص کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے Grave Diggerz کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آ رہے تھے، مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔