گلگت: دنیور نالے میں جاں بحق ہونیوالے 7 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گلگت:-دنیور-نالے-میں-جاں-بحق-ہونیوالے-7-افراد-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

گلگت کے دنیور منوگاہ نالے میں لینڈسلائیڈنگ کے سبب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے  ترجمان کے مطابق دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صوبائی حکومت کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آ کر 7 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔