افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حامی ہے، آئی ایس پی آر

افواج-پاکستان-کشمیریوں-کے-حقِ-خودارادیت-کی-حامی-ہے،-آئی-ایس-پی-آر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔