
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ انھیں یہ ایوارڈ ہدایتکار ایٹلی کی فلم جوان میں پرفارمنس پر دیا گیا۔
ایوارڈ ملنے پر شاہ رخ خان کے ایک پرانے دوست نے بھی مبارکباد دی اور کہا یہ ایوارڈ انھیں بہت دیر سے ملا لیکن وہ اس کے مستحق تھے۔
اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ویویک وسوانی نے شاہ رخ کی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں خان ان پر مسکرا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں کنگ خان نے کہا: نیک خواہشات پر شکریہ، سب کچھ آپ سے شروع ہوا تھا، راجو بلآخر بن گیا جینٹلمین۔
یاد رہے کہ شاہ رخ اور ویویک نے 1992 کی عزیز مرزا کی فلم راجو بن گیا جینٹلمین میں اکٹھے کام کیا تھا۔ فلم کے شریک پروڈیوسر ویویک ہی تھے، فلم میں شاہ رخ نے راج راجو ماتھور کا کردار ادا کیا جبکہ ویویک لووچند کوکیرجا بنے تھے، فلم میں آرمیتا سنگھ، جوہی چاؤلہ اور نانا پاٹیکر بھی تھے۔

شاہ رخ کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے پر اداکارہ اروشی کی تنقید
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے یکم اگست کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر 33 سال بعد پہلی بار اپنی فلم جوان کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا جس پر انکے پرستار اور مداح کافی خوش ہیں۔
اسکے علاوہ بھی دونوں نے انگلش بابو دیسی میم، کبھی ہاں کبھی نہ اور کنگ انکل میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔
شاہ رخ کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ویویک نے انکی کافی مدد کی تھی اور شاہ رخ انہی کے گھر ٹھہرا کرتے تھے۔ لیکن اب دونوں میں کم ہی رابطہ ہوتا ہے، بقول ویویک ’میں ایک ٹیچر ہوں اور عام سی زندگی گزار رہا ہوں جبکہ شاہ رخ سپر اسٹار ہیں۔‘