
غیر ت کے نام پر ایک اور شادی شدہ خاتون کی جان لے لی گئی۔
بہاولپور کے علاقے تلہڑ میں خاتون کو شوہر، سسر اور دیور نے قتل کر دیا۔
ملزمان تدفین کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شک کی بنیاد پر خاتون کو پھندا لگا کر قتل کیا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے راولپنڈی میں بھی 17 جولائی کو جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔